ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں کبڈی کھلاڑی کی کنویں میں گر کر موت

ہلیال میں کبڈی کھلاڑی کی کنویں میں گر کر موت

Wed, 11 Oct 2017 15:01:30    S.O. News Service

کاروار 11/اکتوبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے ہلیال تعلقہ کے بُوکن کوپّا دیہات میں سّدی سماج سے تعلق رکھنے والے  ایک کبڈی کھلاڑی کی کنویں میں گرکر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے جس کی شناخت  ۱۷ سالہ اسٹیون بیلگائونکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اسٹیون ہلیال کی مون اسٹار ٹیم کا  کپتان تھا،  وہ کنویں میں کیسے گرا، اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔

لاش کنویں سے نکال کرہلیال سرکاری اسپتال میں منتقل کی  گئی ہے۔ پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: